مسئلہ کشمیر کا حل صرف مذاکرات ہیں، میر واعظ عمر فاروق

Mirwaiz Umar Farooq

Mirwaiz Umar Farooq

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے دو طرفہ مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری، پاکستان اور بھارت تینوں مل بیٹھ کر ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے واقعات نئے نہیں ہیں۔

یہ عمل 1947ء سے جاری ہے۔ کشمیری نوجوانوں نے آج بھی سری نگر کے مختلف علاقوں میں سبز ہلالی پرچم لہرائے ہیں۔