بلدیہ کورنگی کا ناکارہ مشنری اور گاڑیوں کو تعمیر و مرمت کے بعد آن روڈ کرنے کا سلسلہ جاری

 DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر محکمہ الیکٹریکل اینڈ میکنیکل بلدیہ کورنگی کی جانب سے کم لاگت میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام مشنری اور گاڑیوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ کی جانب سے صفائی وستھرائی کے لئے 2مزید ناکارہ گاڑیوں کو مختصر مدت میں قابل استعمال بنا کر آن روڈ کر دیا گیا۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ ورکشاپ کا دورہ کرکے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے مشنری کے بیڑے میں مزید 2گاڑیوں کو شامل کردیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین ،وارڈ کونسلرز کے علاوہ سپر ٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی طارق مغل ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ اور دیگر موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ مسائل اور وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ترجیحات پر عمل کرکے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں انشا اللہ عوامی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے قابل افسران کی ٹیم کے تعاون سے ضلع کورنگی کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔

ورکشاپ کے دورے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ ایم اینڈ ای کی عوامی خدمت کے حوالے سے کاموں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ تعمیر و مرمت کے کاموں کو تیز کیا جائے تمام مشنریز اور گاڑیوں کو قابل استعمال بنا کر آن روڈ کیا جائے اس موقع پر وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ ورکشاپ کو فعال اور مشنریز اور گاڑیوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے کاموں کو برق رفتاری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا یا جا سکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی