ضلع دادو میں پانی کی عدم فراہمی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے خلاف عوامی اتحاد پارٹی کا احتجاجی دھرنا

K.N.Shah, Dharna

K.N.Shah, Dharna

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) ضلع دادو میں پانی کی عدم فراہمی ، کرپشن اور شہریوں کو درپیش مسائل کے خلاف عوامی اتحاد پارٹی کا سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کی سربراہی میں احتجاجی دھرنا۔دھرنے میں آبادگار اور کاشتکاروں سمیت عوامی اتحاد پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی ۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں ایکڑ پر مشتمل زمینیں بنجر بن چکی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آبادگار اور کاشتکاروں کو کنگال بنا دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کرپشن پر قائم ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی قیادت کا احتساب ضروری ہے۔

ضلع دادو میں پانی کی عدم فراہمی خلاف خیرپور ناتھن شاہ میں انڈس ہائی وے علمدار چوک پر عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔دھرنے میں آبادگار اور کاشتکاروں سمیت عوامی اتحاد پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت بہی شدید متاثر رہی۔ اس موقعے پر دھرنے کی قیادت کرتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں لاکھوں ایکڑ پر مشتمل زمینیں بنجر بن چکی ہیں۔

پیپلز پارٹی نے آبادگار اور کاشتکاروں کو کنگال بنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کرپشن پر قائم ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی قیادت کا احتساب ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا کہ مراد علی شاہ کی پالیسی تعلیمی اداروں کو شادی ھال میں تبدیل کرنا ہے۔ہوٹل پر چائے پینے اور کرکٹ کھیلنے سے سندھ میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ تبدیلی خود کا احتساب کرنے سے آئے گی۔

تبدیلی کرپشن سے نہیں بلکہ کرپشن کے خاتمے سے آئے گی۔لیاقت علی جتوئی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رائیس کئنال میں پانی کی بندش کے باعث خیرپور ناتھن شاہ 6لاکھ ایکڑ پر مشتمل زمینیں بنجر بن چکی ہیں۔جس کی وجہ سے آبادگار اور کاشتکار بھوک اور بدحالی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سالانہ 60ارب روپے کا ٹھیکا لے کر سندھ کے وزیراعلیٰ مقرر ہوئے ہیں۔سندھ کی 70فیصد آبادی گورنر راج کا مطالبہ کر رہی ہے۔ موجودہ حکمران جمہوریت کے نام پر دھپا ہیں۔حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔زرداری پیٹ پالو ہے۔ اس موقعے پر عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما کریم علی جتوئی، ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، سردار عاشق علی زنؤر، فقیر محمد شیخ، عابد لاکھیر،سکندر کوہارو، قربان قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔