مسائل گفتگو سے حل ہوتے ہیں،روٹھنا قیادت کیلئے اچھا نہیں،چانڈیو

Moula Bakhsh Chandio

Moula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوتے ہیں،یہ نہیں ہوتا کہ آپ کو پسند نہیں تو ناراض ہوجائیں، روٹھ جانا قیادت کیلئے اچھا نہیں ہوتا،عمران خان62 سال کے ہیں اورخود کو جوان قیادت کہتے ہیں۔

مٹھی میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوتے ہیں، یہ نہیں ہوتا کہ آپ کو پسند نہیں تو ناراض ہوجائیں، روٹھ جانا قیادت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔

مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان62 سال کے ہیں اور خود کو جوان قیادت کہتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوان بھی نہیں سمجھتے ۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جتنی مخالفت کی جاتی ہے ، وہ اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے ، سابقہ حکمرانوں کو سندھ اسمبلی میں لگنے والی چپل آج بھی یاد ہوگی۔