استنبول میں دھماکا کرنے والا شخص شامی پناہ گزین تھا: احمد داؤد غلو

Ahmed Dawood

Ahmed Dawood

استنبول (جیوڈیسک) وزیر اعظم احمد داؤد غلو نے کہا کہ دو روز پہلے خودکش حملہ کرنے والا شخص شامی پناہ گزین تھا اور ایک ہفتہ پہلے ترکی میں داخل ہوا تھا۔

وہ مشکوک نہیں تھا اس لئے اس کی نگرانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن حملے کے بعد اس کے رابطوں کا علم ہوا اور فورسز نے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا خود کش حملے میں زخمی چھ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔