استنبول :انتخابی مہم کے دوران فائرنگ ، ٹرک ڈرائیور ہلاک

Istanbul Fring

Istanbul Fring

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے انتخابات میں حصہ لینے والی کرد پارٹی کے ٹرک پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے کرد پارٹی کے انتخابی مہم کیلئے استعمال ہونے والے ٹرک پر فائرنگ کی جس سے ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ ترکی میں سات جون کو عام انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔