استنبول دھماکے میں ملوث خودکش بمبار کے شام سے روابط تھے: ترک وزیراعظم

Ahmed Dawood Oglu

Ahmed Dawood Oglu

انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے مطابق استنبول میں واقع نیلی مسجد کے قریب ہونے والے خودکش بمبار کے روابط شام سے تھے۔

وزیر اعظم کے مطابق حملے میں مرنے والے تمام افراد غیر ملکی تھے۔ ہلاک شدگان میں سے آٹھ کا تعلق جرمنی سے تھا۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے دھماکے کا نشانہ بننے والوں کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی ایک بار پھر اپنا بھیانک اور غیرانسانی چہرہ دکھا رہی ہے۔

ترک صدر نے جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل کو فون کر کے مرنے والے جرمن شہریوں کی تعزیت کی۔

ترک صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے میں دہشت گرد گروہوں کا سرفہرست ہدف تھا اور ان کا ملک دہشت گردوں کو شکست دے کر رہے گا۔