استنبول دھماکوں میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا، اردوان بھی شریک

Turkey Funeral

Turkey Funeral

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کا شہر استبول یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ پہلا دھماکہ فٹ بال سٹیدیم کے باہر ہوا جس کے تھوڑی دیر بعد قریبی پارک میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے جن کی نماز جنازہ استنبول میں ادا کی گئی۔ ترک صدر طیب اردوان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ گاڑی سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر دس لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داروی قبول نہیں کی تاہم اس سے پہلے ترکی میں ہونے والے دہشت گردی کے اکثر واقعات میں کرد علیحدگی پسند اور داعش ملوث رہے ہیں۔