استنبول : پولیس تھانے پر بم حملہ، 5 افراد زخمی

Istanbul Police Station Attack

Istanbul Police Station Attack

استنبول (جیوڈیسک) استنبول میں واقع ایک پولیس تھانے پر بم حملہ کیا گیا جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

شہر کے گورنر واصب شاہین نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ایک کھڑی موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

اس دھماکے کے نتیجے میں اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو اور بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔