اٹالین اوپن ٹینس، نوواک جوکووچ، رافیل نڈال اور اینڈی مرے کی کوارٹر فائنل تک رسائی

Italian Open Tennis

Italian Open Tennis

روم (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچ جیت کر اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اٹلی کے شہر روم میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے برازیل کے تھومز بیلوسی کو شسکت دی۔

سربئین اسٹار کی فتح کا اسکور صفر چھ ، چھ تین ، چھ دو رہا۔ برطانیہ کے اینڈے مری نے فرنچ پلیئر جرمی چردے کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ صفر ، چھ چار سے زیر کیا۔

ایونٹ کے ایک اور میچ میں سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور آسٹریلیا کے نک کرجیوس مدمقابل ہوئے۔ رافیل نڈال نے چھ سات ، چھ دو ، چھ چار سے حریف کھلاڑی کو مات دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔