اٹلی: بنگلہ دیشی تارکین وطن پر حملہ کرنے کے الزام میں 13 ایکسٹریمسٹ گرفتار

Italy Police

Italy Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) روم، اٹلی کی پولیس نے جمعرات کے روز، بنگلہ دیشی تارکین وطن پر مسلسل، مجرمانہ حملے کرنے کے الزام میں دائیں بازو کے ایکسٹریم ونگز کے 13 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان افراد کا تعلق فورزا نووا گروہ سے ہے۔ جس نے 2012 سے 2014 کے درمیان بنگلہ دیشی تارکین وطن پر متعدد حملے کیے ہیں اور یہ گروہ، اپنے شدت پسندانہ خیالات کا پرچار مختلف اوقار میں کرتا رہتا ہے۔