اٹلی: فیشن ویک میں جارج ارمانی کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش

Italy Fashion Week

Italy Fashion Week

میلان (جیوڈیسک) چالیس سال سے فیشن کی دنیا میں نام بنانے والے فیشن ڈیزائنر جارج ارمانی کے تیار کردہ ملبوسات میلان فیشن ویک کی رونق بنے۔

اکیاسی سالہ اس فیشن ڈیزائنر نے کوٹ، ٹراؤزر، کالر اور راؤنڈ نیک جیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے۔

کیپری اور خوبصورت ہینڈبیگز بھی شو کا حصہ بنے۔ اس فیشن شو میں گرے، پنک، سیاہ سمیت مختلف رنگ نظر آئے۔