اٹلی : حکومتی پالیسیوں کیخلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے

Italy Protest

Italy Protest

میلان (جیوڈیسک) اٹلی کے شہر میلان میں شروع ہونے والی فوڈ ایکسپو کے موقع پر شہریوں نے حکومتی پالیسیوں پر شدید احتجاج کیا۔

شہریوں کو قابو میں رکھنے کیلئے آٹھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے مگر جیسے ہی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی وہ بپھر گئے۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیل برسائے۔

جواب میں مظاہرین نے خوب توڑ پھوڑ کی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا خراب اقتصادی حالات کے باعث نمائش کا انعقاد نہ کیا جائے۔

چھ ماہ تک جاری رہنے والی ایکسپو میں دنیا کے ایک سو پنتالیس ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔