اٹلی: چوبیس گھنٹوں کے دوران 2600 تارکین وطن ریسکیو

Italy Immigrants Rescue

Italy Immigrants Rescue

روم (جیوڈیسک) اٹلی کی کوسٹ گارڈز نے چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی افریقہ سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے چھبیس سو تارکین وطن کو ریسکیو کیا ہے۔

سمندر کے غیر قانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ اٹلی کے کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ایک دن کے دوران دو مختلف ریسکیو آپریشنز میں چھبیس سو تارکین وطن کو بچایا گیا ہے۔

دو ہزار سے زائد افراد کو لیبیا کے سمندری حدود سے ریسکیو کیا گیا جبکہ چھ سو تارکین وطن کو مالٹا کے قریب بچایا گیا ہے ۔ رواں سال اب تک اکتیس ہزار پناہ گزین اٹلی پہنچ چکے ہیں۔