اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

Milan Fashion Week

Milan Fashion Week

اٹلی (جیوڈیسک) نیویارک اور لندن کے بعد اٹلی میں میلان فیشن ویک سج گیا ۔ مشہور فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ موسم گرما اور بہار کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔

موسم نے کروٹ لی تو پہناوے بھی بدل گئے ۔ نیویارک ، لندن کے بعد اب سجا ہے اٹلی میں میلان فیشن ویک جہاں ملبوسات کے ساتھ شوز اور بیگوں کی بھی نمائش ہوئی۔

خوبرو ماڈلز 2017 کے لیے تیار کیے گئے جدید ملبوسات زیب تن کیے ادائیں دکھاتی رہیں ۔ اون ، کوٹ ، بیگز اور شوز میلان فیشن شو کے پہلے روز کا حصہ تھے۔

آئندہ چھ روز تک اٹلی فیشن ڈیزائنر روبرٹو کیوالی سمیت دیگر اپنے ملبوسات شائقین کے لیے پیش کریں گی۔