اٹلی پاکستانی تارکین وطن اپنے ہم وطن مرد شہری سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

Arrested

Arrested

اٹلی (زاہد مصطفی اعوان) اٹلی میں تین پاکستانی تارکین وطن کو اپنے ہم وطن مرد شہری سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

خبررساں ایجنسی ANSA کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ویسنزا کے قریب مہاجرین کے ایک کیمپ میں ہم وطن کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان میں 28 سالہ نعمان اللہ ، 32 سالہ جمیل عباس چیمہ اور 33 سالہ عمران غلام رسول شامل ہیں۔

جن پر دردناک جسمانی نقصان کا بھی الزام لگایا گیا۔ ملزمان کی طرف سے جنسی درندگی کا نشانہ بننے والے شہری کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔