جیکب آباد: پولیس کارروائی میں 5 اشتہاری ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) پولیس نے قصبہ رانجھو کھوسو اور گاؤں پٹھان بنگلانی میں کاروائی کر کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں دوست علی، رمضان، بھورل عرف عبدالغنی، محمد حسن اور محمد شریف چامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ساجد کھوکھر نے بتایا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیکب آباد کو 6 زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کوشش ہے عید سے پہلے سرچ آپریشن مکمل کر لیں۔