پی ایس 14 جیکب آباد میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

Election

Election

جیکب آباد (جیوڈیسک) پی ایس چودہ جیکب آباد میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے اورنگزیب خان پنہور، پی ٹی آئی کے راجا خان جکھرانی اور نون لیگ کے محمد اسلم ابڑو میں مقابلہ ہے۔

جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار مقیم خان کھوسو کے انتقال کے بعد خالی ہو نے والی نشست پر انتخاب ہو رہا ہے۔

جیکب آباد میں صوبائی اسمبلی سندھ کی نشست پی ایس 14 پر پیپلز پارٹی کے اْمیدوار اورنگزیب خان پہنور، پاکستان تحریک انصاف کے اْمیدوار راجہ خان جکھرانی اور مسلم لیگ (ن) کے اْمیدوار اسلم ابڑو کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ حلقے میں جمعیت علماء اسلام(ف) گروپ سے ڈاکٹر اے جی انصاری بھی میدان میں ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14 پر کل ووٹرز کی تعداد 1,45,756 ہے جس میں 77,610 مرد ووٹرز اور 68,347 خواتین ووٹرز ہیں۔