جیکب آباد میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں 9 جاں بحق ، متعدد زخمی

Tribal Clash

Tribal Clash

جیکب آباد (جیوڈیسک) دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

جیکب آباد میں سومرو اور کٹوہر قبائل کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا اورکچھ روز سے علاقے میں کافی کشیدگی تھی ، اس کشیدگی نے اس وقت مسلح تصادم کی شکل اختیار کرلی جب ایک فریق نے مورچہ بند ہوکر فائرنگ شروع کردی۔

دونوں اطراف سے خودکار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ تصادم کے بعد علاقے میں اب بھی کشیدگی ہے اور دونوں گروپوں کے مسلح افراد مورچہ بند ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نہں کی گئی۔