جیکب آباد: شادی کی پہلی رات بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) چار روز قبل جیکب آباد تھانہ سول لائن کی حدود اے ڈی سی کالونی میں ملزم قلندر بخش نے اپنی نئی نویلی دلہن 19 سالہ خانزادی کو پہلی رات ہی گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قلندر بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔