جیکولین فرنینڈس کے مداحوں کی تعداد 40 لاکھ ہو گئی

Jacqueline Fernandez

Jacqueline Fernandez

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 40 لاکھ ہو گئی۔

اس بات کا انکشاف جیکولین نے انسٹاگرام پر کیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

جیکولین نے اس موقع اپنے گانے ’چٹیاں کلائیاں‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔اس سے قبل نرگس فخری کے بھی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 20 لاکھ ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم ”ہاؤس فل تھری“ ہے جو 3 جون کو ریلیز ہو گی۔