جعفرآباد : شرپسندوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی

Gas Pipeline Explosion

Gas Pipeline Explosion

جعفرآباد (جیوڈیسک) جعفرآباد میں شرپسندوں نے 6 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی۔

صحبت پور اور ملحقہ دیہات کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے درگی میں رات گئے شر پسندوں نے 6 انچ قطر گیس پائپ لائن تباہ بارودی مواد سے تباہ کردی۔

پائپ لائن سے جعفرآباد سے صحبت پور اور ملحقہ علاقوں کو گیس فراہم کی جاتی تھی جو معطل ہوگئی۔ پائپ لائن کی مرمت کے لئے سوئی گیس کی ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔