جہانگیر بدر مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی نہیں بلکہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھے۔ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ

Jahangir Badar

Jahangir Badar

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) جہانگیر بدر مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی نہیں بلکہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھے۔ آمریت کیخلاف ان کی جدوجہد سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ سابق صدر پی پی پی فرانس نے تعزیتی اجلاس میں مرحوم جہانگیر بدر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے پاکستان میں آمریت کے خلاف قید و بند اور سزائیں اور سختیاں برداشت کیں، وہ بھٹو شہید کے حقیقی سپاہی تھے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں آواز بلند کی۔

ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت اور پاکستان کی عوام کو مضبوط کیا۔ کوئی بھی ملک یا قوم جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ہے۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔