جہانگیر ترین اور علیم خان ریلی کا ساتھ چھوڑ کر واپس آگئے

Jahangir Tareen and Aleem Khan

Jahangir Tareen and Aleem Khan

لاہور (جیوڈیسک) کٹھن راہ گزر پر تحریک انصاف کے رہنما تھوڑی ساتھ بھی نہ چل سکے ، فوٹو سیشن کرایا اور گرمی کی وجہ سے ریلی کا ساتھ ہی چھوڑدیا۔

موسم نے تیور دکھائے اور سورج کا مزاج تیز ہوا تو تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان موسم کی تلخی بھی برداشت نہ کرسکے ۔ لاہور سے اسلام آباد جانے والی ریلی کے ساتھ چلے۔

کارکنوں کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا ۔ لیکن کٹھن راستے پر تھوڑی دور کارکنوں کا ساتھ نہ دے سکے اور واپسی کی راہ لی ۔ جہانگیر ترین اور علیم خان نے ریلی کی قیادت چودھری سرور کے سپرد کی اور اب دونوں رہنما جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔