جلال پور بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثہ: 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) جلال پور بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار ٹرک نے سرگودھا سے لاہور آنے والی مسافر وین کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کوٹی ایچ کیواسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔