جامع مسجد اولیاء محلہ فیض آباد میں اجلاس سے قاری محمد بنیامین کا خطاب

Layyah

Layyah

لیہ : جامع مسجد اولیاء محلہ فیض آباد میں اپنی زیر صدارت تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت بریلوی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تنظیم آئمة المساجد قاری محمد بنیامین چشتی نے کہا ہے کہ جنگ بدر میں اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو فتح عطاء کر کے اسلام کو سربلندی بخش دی۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اگرچہ دشمن کے مقابلے میں تعداد میں کم تھے مگران کے جذبے ، ایمان اورعشق سچے اورخالص تھے۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد اختر جبکہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاجی احمدنے حاصل کی۔تنظیم کے جنرل سیکرٹری مولانامظفرحسین باروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم آئمة المساجد کے قیام پرجماعت اہلسنت سے وابستہ آئمة المساجدبہت خوش ہیں۔

مختلف ملاقاتوںمیں آئمة المساجدنے تنظیم کے ساتھ اپنے حقوق کے حصول وتحفظ کے لیے مل کرکام کرنے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کااعلان کیا اورقیمتی مشوروں سے بھی نوازاہے۔اجلاس میں مولانا گل محمدباروی، قاری لقمان احمدسعیدی،قاری عبدالرحمن سعیدی،عبدالرشیدرضوی، حافظ ارشادفرید،حافظ غلام عباس، حافظ محمدقاسم، مولانا غلام مصطفی نے خصوصی شرکت کی۔