جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر ترقی کے سفر کا آغاز کریں، خالد صدیقی

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) عوام برس ہا برس سے مسائل سے دوچار ہیں۔ دہشت گردی بھتہ خوری اور ہڑتالوں نے عوام کی زندگی اجیرت بنا دی ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہم اس شہر کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی اور ناظم انتخاب ڈسٹرکٹ سینٹرل خالد صدیقی نے جماعت اسلامی زون گڈاپ وسطی کے تحت یونین کمیٹی، یوسف گوٹھ میں منعقدہ ”بلدیاتی کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون گڈاپ وسطی عرفان احمد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

خالد صدیقی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ ہمارے امیدوار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، جماعت اسلامی اپنی سلوگن ”خلق کی خدمت۔ رب کی رضا” پر کاربند ہے۔ 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں اہلیان کراچی ایک بار پھر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر ترقی کے سفر کا آغاز کریں۔

ہم اپنے بہترین عوامی ایجنڈے کے مطابق بھرپور عوامی تحریک کے ذریعے پسے ہوئے اور محروم طبقات اور غریبوں کو منظم کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین صادق حسین اور جماعت اسلامی کے وائس چیئرمین عاطف اللہ والا کے مشترکہ پینل کو کامیاب کروا کر یوسف گوٹھ میں ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز کریں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون گڈاپ وسطی عرفان احمد نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے رابطہ مہم تیز کر دیں۔ ایک ایک فرد تک جا کر اسے جماعت اسلامی کا منشور پہنچائیں ہمیں ہر صورت میں میدان عمل میں ہمت اور استقامت کے ساتھ موجود رہنا ہو گا۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320