جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے تحت شہری دفاع کی تربیت دی جائے گی، طارق مسعود بیگ

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون کے نائب امیر طارق مسعود بیگ نے کہا ہے کہ ارض وطن کے دفاع کے لئے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کے تحت شہری دفاع کی تربیت (Civil Defence Training) فراہم کی جائے گی۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے۔

محب وطن پاکستانی نوجوان فوج کے ساتھ مل کر بھارت کو شکست سے دوچار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہاڑ گنج کے ناظم علاقہ محمد خضر کے ساتھ دفتر زون میں آئے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زون کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

طارق مسعود بیگ نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے کسی بھول میں نہ رہے جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں۔ بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہیں آیا تو پاکستان اپنے دفاع میں حق بجانب ہوگا اور پاکستان کا ہر محب وطن شہری ملک کی حفاظت کے لئے میدان عمل میں آئے گا۔

بھارت اسرائیل اور امریکا کے اشاروں پر خطے میں بالادستی کا خواب چھوڑ دے۔ کنٹرول لائن پر جارحیت اور مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیار کرنا خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ جے آئی یوتھ کے جوان اور الخدمت سوشل ورکرز عوامی خدمت کے ساتھ ملک کی حفاظت کے لئے بھی ہر وقت تیار ہیں۔

شہری دفاع کی تربیت (Civil Defence Training) میں شمولیت کے لئے یکم اکتوبر تک دفتر زون جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون سے ابتدائی معلومات کا فارم حاصل کریں اور پُر کرکے ناظم علاقہ جماعت اسلامی کی تصدیق کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ جمع کرائیں

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320