جماعت اسلامی کا کرپشن کیخلاف یکم مارچ سے ملک گیر تحریک کا اعلان

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے مہنگائی، بدامنی سے قوم کی جان نہیں چھوڑ رہی۔ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ ہ بارہ ارب اور سالانہ 4320 ارب کی کرپشن ہو رہی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف انکی تحریک ایک قومی فریضہ ہے سب نیک نام، باضمیر شخصیات کو اس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن کا ناسور قومی سلامتی ، جمہوریت اور انتخابی عمل کے لئے خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہو گا۔