جماعت اسلامی ضلع وسطی میں ”شان مصطفی” کی تیاریاں زور شور سے جاری

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی : جماعت اسلامی ضلع وسطی میں 13 مارچ کو نیپا تا حسن اسکوائر تک ہونے والے ”شان مصطفی مارچ” کی تیاری زور و شور سے جاری ہیں۔

اس سلسلے نارتھ کراچی میں سیکٹر 5 جے سندھی ہوٹل، یوپی موڑ، W9 اسٹاپ، نیو کراچی میں نالہ اسٹاپ، یوپی، بشیر چوک، گلبرگ میں نصیر آباد، پاور ہائوس، موسیٰ کالونی، لیاقت آباد میں ڈاکخانہ، نزد الخدمت آفس، دستگیر میں جاوید نہاری، یاسین آباد، گڈاپ وسطی میں میں احسن آباد، گلشن معمار، ناظم آباد میں ناظم باد نمبر 7 ، اور نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس پر کیمپس لگائے گئے ہیں۔

ضلع بھر میں فلوٹ کا گشت شروع ہوچکا ہے جس سے ”شان مصطفیٰ ۖ مارچ” میں شرکت کے لئے عوام کو دعوت دی جا رہی ہے۔ آج ضلع بھر میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے جائیں گے۔

یہ مظاہرے نارتھ کراچی میں یونس مسجدیونس مسجد 7D، فیضان مدینہ کریلا موڑ، اکبری مسجد کالا اسکول، نیو کراچی جامع مسجد الاخوان سیکٹر 11-G، جامع مسجد مصطفی، خمیسو گوٹھ، گلبرگ میں جامع قباء مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 13، جامع مسجد شاداب فیڈرل بی ایریا 11 بلاک، جامع مسجد انوار العلوم، فیڈرل بی ایریا بلاک 10، گل فشاں مسجد، فیڈرل بی ایریا بلاک 4، جامع مسجد باب الجنت، فیڈرل بی ایریا بلاک 5، جامع مسجد گلبرگ فیڈرل بی ایریا بلاک 12، گڈاپ وسطی میں گلشن معمار، احسن آباد، مسجد حذیفہ، مسجد توابین، لاسی گوٹھ، جنجال گوٹھ، سبزی منڈی، لیاری ایکسپریس وے،دستگیر میں جامع مسجد نعمان، فیڈرل بی ایریا بلاک 16، جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا بلاک 14، جامع مسجد غوثیہ،فیڈرل بی ایریا بلاک 9، فاروق اعظم مسجد، فیڈرل بی ایریا بلاک 7، اوکھائی میمن مسجد، فیڈرل بی ایریا بلاک 3، الفلاح مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 2 اور نارتھ ناظم آباد میں مختلف مساجد کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے۔

ان مظاہروں سے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف، نائب امیر خالد صدیقی، فخر شبیر، ابوالخیر اور دیگر خطاب کریں گے۔