جماعت اسلامی کراچی کی رونقوں کو دوبارہ بحال کرسکتی ہے، ریحانہ نسیم

karachi

karachi

کراچی : جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

قائم مقام ناظمہ ضلع وسطی ریحانہ نسیم نے ضلع وسطی کے مختلف زونز کا دورہ کیا اور کارکنان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نظام کو قائم کرنے کے لئے خواتین کی انتھک محنت دراصل اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں اللہ کا نظام نافذ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان گھر گھر جا کر ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیں تاکہ نظام کی تبدیلی کا پیغام ہر فرد، گھر، گلی و محلہ تک پہنچ جائے اور عوام بلدیاتی الیکشن والے دن بھرپور طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال جماعت اسلامی کے حق میں کریں۔

کیونکہ جماعت اسلامی ہی وہ عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو کراچی کی رونقوں کو دوبارہ بحال کرسکتی ہے۔