جماعت اسلامی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے، شبیر کاکو

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین یوسی 20، نارتھ ناظم آباد شبیر کاکو نے کرسچن کالونی پہاڑ گنج میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے، نعمت اللہ خان کے دور نظامت میں کرسچن کالونی میں بہت کام ہوا ہے لیکن اس کے بعد آنے والوں نے اس کالونی کو نظر انداز کردیا۔ جماعت اسلامی انشاء اللہ کامیابی کے بعد ترقی و خوشحالی اور تعمیر کے سفر کو دوبارہ سے شروع کرے گی جہاں سے نعمت اللہ خان نے چھوڑا تھا۔

شبیر کاکو نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ رواداری اور محبت کی بات کی ہے، اقلیتی برادری کراچی میں امن و امان اور ترقی کے لئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں، اس موقع پر اقلیتی برادری نے شبیر کاکو کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320