جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت بنگلہ دیش میں رہنمائوں کی پھانسی کے خلاف مظاہرہ ہوگا

Jamaat Islami

Jamaat Islami

کراچی 08 ستمبر 2016 (پ ر) شہد میر قاسم علی رہنما جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی مظلومانہ شہادت، قاتل حسینہ واجد کے مظالم اور حکومت پاکستان کی بے حسی کے خلاف جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبدالعزیز سیکٹر 5 اور جامع مسجد اکبری کالا اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

جس سے جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف خطاب کریں گے۔ جامع مسجد عبدالعزیز میں نماز جمعہ 1:40 اور جامع مسجد اکبری میں 2:20 پر ادا کی جائے گی۔