جماعت اسلامی پاکستان کی جانب ضلع بدین میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جاری دستخطی مہم

Badin Jamait Islami Corruption Against Signature Campaign

Badin Jamait Islami Corruption Against Signature Campaign

بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی پاکستان کی جانب ضلع بدین کے مختلف شہروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جاری کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں دستخطی مہم کے کیمپ لگائے گئے، بدین میں پریس کلب کے سامنے ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی، ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری اللہ بچایو ھالیپوٹہ اور دیگر رہنماﺅں نے بدین کے شہریوں میں آگاہی کے لیئے کیمپ لگائی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کاﺅنسل کے میمبر اور سابقہ تحصیل ناظم ڈاکٹر مسرت حسین خواجہ،مرزا گروپ کے کاﺅنسلرز اور شہر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، ادیبوں، شاعروں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے دستخط کیئے اور تاثرات درج کیئے۔

اس موقع پر رہنماﺅں نے کہا کہ ضلع بدین ایک پر امن شہر ہے لیکن حکومت کی ملی بگھت سے اسے کھنڈرات میں تبدیل کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تباہ کیئے جارہے ہیں، محکمہ ھائی ویز، میونسپل ، ھیلتھ اور دیگر سرکاری اداروں میں روزانہ لاکھوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے اور انہی اداروں کو بچانے کے لیئے اور ان سے کرپشن کے خاتمے کے لیئے جماعت اسلامی سڑکوں پر نکلی ہے تاکہ لوگوں کو اس سے آگاہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی، رہنماﺅں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف ہمارا ساتھ دیکر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے میں ہماری مدد کریں اس موقع پر عبدالشکور کھوسہ، عبداللطیف، وحید احمد، فتح خان،جماعت اسلامی کے منتخب کاﺅنسلر عبدالخالق کھوسہ اسلامی جمعیت طلبہ ضلع بدین کے ناظم مظہر حسین بھوت ، جواد سعید اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔