جمال مصطفی

دیکھا ہے ایک بارجس نے جمال مصطفی
رہتا ہے ہر وقت اس کو خیال مصطفی

رب فرمایا اس وقت تک صبح نہیں ہو گی
نہ دیں گے اذان جب تک بلال مصطفی

اتر جاتے ہیں دلوںمیں نعتوں کے الفاظ
سناتے ہیں مدحت رسول میں ہم احوال مصطفی

عشاق محبوب کی اورکوئی آرزوہی نہیں
جاری ہے زبان پہ ان کی سوال مصطفی

اللہ اور بلند کرتا ہے عظمتیں محبوب کی
دشمن دین ڈھونڈھتے ہیں جوں جوں زوال مصطفی

صرف اللہ کوہی مان لیناکافی نہیں
مسلمان ہے جودل سے کرے اقبال مصطفی

سورج پلٹ کرآیا چاندہوادوٹکڑے
ہیں اس سے بڑھ کرمعجزے کمال مصطفی

کلام ہے اللہ کا زبان ہے مصطفی کی
قرآن پاک کی اعلیٰ تفسیرہیں اقوال مصطفی

خالق نے محبوب کاسایہ ہی نہیں بنایا
یکتاہیں کائنات میں نہیںکوئی مثال مصطفی

بھیجوںگابراق تیرے امتیوںکی قبرپر
رب فرمایا دیکھ کرشب معراج ملال مصطفی

بچایا نظام مصطفی دے کراہلبیت نے قربانیاں
دین مصطفی کے وارث ہیں صدیق آل مصطفی

Hazrat Mohammad PBUH

Hazrat Mohammad PBUH

تحریر : محمد صدیق پرہار