جیمز اینڈرسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرتے پکڑے گئے

James Anderson

James Anderson

لاہور (جیوڈیسک) جیمز اینڈرسن نے کھانے کے وقفے سے پہلے سولہویں اوور میں بال ٹمپرنگ کی۔ کیمرے کی آنکھ نے اینڈرسن کی حرکت محفوظ کر لی۔ غیر متوقع ریورس سوئنگ نے مصباح الحق کو بھی حیران کر دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا طنزیہ انداز میں کہنا تھا کہ انگلش بولرز کی ریورس سوئنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

ریورس سوئنگ سیکھنے کے لیے پاکستان سے کسی کو انگلینڈ بھیجنا پڑے گا۔ جیمز اینڈرسن بال ٹمپرنگ کے عادی مجرم ہیں۔

انگلش پیسر دو ہزار دس کے کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بھی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔