جامعہ بنوریہ عالمیہ بلاشبہ دینی و دنیاوی علوم کا عالمی مرکز ہے، غلام اظفر مہیسر

SSP WAIST IN JAMIA BINORIA

SSP WAIST IN JAMIA BINORIA

کراچی : ایس ایس پی ویسٹ غلام اظفر مہسر کاجامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ ملکی وغیر ملکی مختلف شعبہ جات کا دورہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم سے ملاقات اور جامعہ بنوریہ عالمیہ اورسائٹ ایریا کی سیکورٹی صورتحال اور باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس تعلیمی ادارے ہیں جو بے لوث ہوکر بلاتفریق رنگ ونسل تعلیم کو عام کررہے ہیں اور اہل مدارس قوم کی بے لوث خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

دہشتگردی کا تعلق نہ کل مدارس سے تھا اور نہ آج ہے ، عالمی سطح پر دہشت گردی کے ساتھ مدارس کو منسلک کرکے مدارس کیخلاف سازشیں کی گئی حالانکہ مدارس کوئی نو گو ایریاز نہیں بلکہ ہر خاص وعام یہاں آ جاسکتاہے ،جو لوگ ائیر کنڈیشن رومز میں بیٹھ کر مدارس پرتنقید کرتے ہیں انہیں میں دعوت دیتاہوں کہ آئیں اوراپنی آنکھوں سے حقائق کو دیکھیں اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ غلام اظفر مہیسر نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کو دیکھ کر دل کوبہت خوشی محسوس ہوئی۔

بلاشبہ یہ بین الاقوامی دینی ودنیا وی علوم کا مرکز ہے ،جامعہ بنوریہ عالمیہ بین الاقوامی ادارہ ہے جہاں دینی ودنیاوی علوم کابہت بڑا سسٹم ہے علماء کرام شاندار طریقے سے دین کی خدمت کررہے ہیں ، اس موقع پرانھوں نے ڈی ایس پی کو ہدایت جاری کیں کہ جامعہ کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھا جائے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اردگرد کے علاقوں کی کڑی نگرانی پر توجہ دیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اینٹی انکروچمنٹ سے بات کرکے وہ جلد سائٹ ایریا میں روڈ پر قائم تجاوزات ہٹوائیں گے تاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کی سیکورٹی مضبوط بنائی جاسکے۔اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے ایس ایس پی ویسٹ کو جامعہ بنوریہ کے شعبہ تصنیف وتالیف میں تیار ہونے والی شاہکارتفسیر روح القران اور دیگر کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

jamia binorio

jamia binorio

SSP WAST METING WITH MUFTI NAEEM

SSP WAST METING WITH MUFTI NAEEM