جامعہ مسجد محمدیہ غوثیہ منیدی شہادت امام عالی مقام کانفرنس

Jamia Masjid Muhammadiya Ghosia Munidi Shahadat e Imam Conference

Jamia Masjid Muhammadiya Ghosia Munidi Shahadat e Imam Conference

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) سنی تحریک یونان کے مرکز جامعہ مسجدمحمدیہ غوثیہ میں عظیم الشان کانفرنس امام عالی مقام ،امام عرش مقام،جناب حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے حوالے سے صدر سنی تحریک یونان چوھدری شاہد نواز وڑائچ قادری کے زیر نگرانی منعقد کی گئی۔

جس میں اہلسنت کے علماءکرام مولانا غلام مرتضی قادری، مولاناحافظ محمد عمر قذافی ،مولانا خضر حیات گولڑوی نے خطاب کیا جس میں اہلیان منیدی کے علاوہ واسلیکو،خ لقیدہ، میگارہ،ک والا چوک ،آسپروپیر گوس سے بھی احباب نے شرکت کی ،علماءکرام نے امام عالی مقام رضی اللہ تعالی عنہ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا کہ امام پاک نے اپنی جان اور اپنے اہل و عیال کو راہ خدا میں قربان کر کے اسلام کو بچایا۔

آج ہم تک اسلام پہنچا تو بطفیل امام پاک پہنچا اس لیے ہمیں امام پاک کی عظمت کو سلام پیش کرنا چاہیے اور اسلام کی قدر کرنی چاہئے اور عملی زندگی میں تعلیمات اسلامیہ کو اپنی ذات پر نافذ کرنا چاہئے۔اور یزید پلید کی عام کردہ خباثتوں سے بچتے ہوئے سب مسلمانوں کوامن ،نیکی اوربھلائی کی راہ دیکھانی چاہئے کانفرنس کے آخر میں تمام عالم اسلام کیلئے دعا کی گئی۔