جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے مرکزی کنونشن کے حوالہ سے تیاریاں زوروشور سے جاری

 PPP

PPP

راولاکوٹ (پ۔ر) جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے مرکزی کنونشن کے حوالہ سے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ مرکزی دو سالہ کنونشن نو دسمبر دن گیارہ بجے اسلام آباد سوک سنٹر میں منعقد ہو گا۔ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے مرکزی کنونشن کے جنرل کونسل کے ممبران کے لیے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

جنرل کونسل کے ممبران ووٹرشناختی کارڈلازمی ہرصورت اپنے ہمراہ لائیں۔بصورت دیگرالیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق شناختی کارڈکے بغیرووٹ کاسٹ نہیں ہوسکے گا۔ان خیالات کااظہارجموں کشمیرپیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری رابطہ چیئرمین میڈیابرائے کنونشن نویدحیات خان نے جاری ایک پریس ریلیزمیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح صرف جمہوریت کالاگ الاپتی نہیں بلکہ جموں کشمیرپارٹی کے اندربھی جماعت کارکنان آزادنہ طورپرعہدیداران کاچنائوکرتے ہیں اورآمدہ کنونشن نودسمبر2015ء اس سارے عمل کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہاکہ کارکنان وعہدیداران جے کے پی پی،جے کے پی ایس او،جے کے پی وائی اومرکزی کنونشن میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں۔