مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے،نسرین جلیل

MQM Nasreen Jalil

MQM Nasreen Jalil

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا ہے مسئلہ کشمیر،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ وہ ایم کیوایم کے مرکز پر یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں خطاب کررہی تھیں۔

کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک نامکمل ایجنڈا ہے جسے مکمل ہونا ہے۔

نسرین جلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جمہوریت کے دعوے کرتا ہے لیکن کشمیریوں کو ان کے حقوق نہیں دیتا، تقریب میں خصوصی نغمے گائے گئے اور ٹیبلو بھی پیش کیے گئے۔