جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر سفر حسن نے برمنگھم کا مختصر تنظیمی دورہ کیا

Birmingham Meeting

Birmingham Meeting

برمنگھم: جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر سفر حسن نے برمنگھم کا مختصر تنظیمی دورہ کیا جہاں انہوں پاکستان سے آئے ہوئے لبریشن لیگ کے بین الاقوامی رابطہ بورڈ کے چیئرمین جناب محمد لطیف ثانی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے لبریشن لیگ برطانیہ کی تنظیم نو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور جماعت کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گے۔ لبریشن لیگ برمنگھم کے صدر اخلاق چوہدری اور جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر منیر بھی ملاقات میں شامل ہو گے اور جماعت کی تنظیم نو کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے ماہ تنظیمی اجلاس برمنگھم میں منعقد کیا جائے گاجس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کر کے مستقبل کی صورتحال کے مطابق حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

اجلاس کے بعد ایل او (کشمیر لبریشن آرگنائزیشن ) کے چیئرمین جناب مجیب افسر نے ڈاکٹر مسفر حسن اور محمد لطیف ثانی سے ملاقات کی پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان انتخابات میں شرکت ست پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان جو آئنی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں ہیں ان کے انتخابات میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی مداخلت سے نہ صرف انتخابی عمل سبوتاز ہوتا ہے بلکہ اس سے تحریک آزادی پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس صورتحال سے نپٹنے کے لیے اور اپنی تشویش سے پاکستان کے سیاسی قائدین کو اپنے تحفاظات سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف تھاویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس ضمن میں اقوام متحدہ اور برطانوی وزرات خارجہ کو بھی ان تحفاظات سے آگاہ کرنے کے ضمن میں حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ جبکہ اس غیر آئنی انتخابی مداخلت کے خاف قانونی چارہ جوئی پر بھی تصلی غور کر کے حکمت عملی کو حتمی مشکل دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہم خیال سیاسی جموعتوں کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کے سلسلہ میں رابطے کئے جائیں گے۔