مقبوضہ کشمیر میں جائزہ مشن نہ بھیجا گیا تو انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے: نفیس ذکریا

Nafees Zakaria

Nafees Zakaria

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نےخبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جائزہ مشن نہ بھیجا گیا تو انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں بدمعاشیوں کے ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے وائٹ ہاؤس کی جانب سےپاکستان مخالف پٹیشن رد کرنےکو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کو ہمیشہ بھارت نے پامال کیا۔ دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس نہ لیا تو انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر ڈوزیئر امریکی انتظامیہ کے حوالے کیا ہے ۔ بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے شواہد بھی اس میں موجود ہیں۔