مقبوضہ جموں کشمیر میں شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

Gujarat

Gujarat

گجرات (پ۔ر) مقبوضہ جموں کشمیر میں شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ انتہائی ظلم و بربریت کی دلیل ہے۔ یہ وقت مظلوم کشمیریوں کی فوراً اخلاقی ،سیاسی،جسمانی و مالی امداد کا ہے۔ جس کے لئے تحریک آزادی جموں کشمیر پاکستان کی طرف سے گزشتہ جمعتہ المبارک کو ریلیاں نکالی گئیں اور شہداء کے جنازے پڑھائے گئے۔

اس تحریک کو مزید جاندار بنانے اور اپنے مظلوم کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی مدد کو عملی شکل دینے اور پاکستانیوں کو بیدار کرنے کیلئے ایک انتہائی شاندار کشمیر کارواں 19جولائی بروز منگل لاہور سے اسلام آباد تک چلایا جائے گا۔ جس کا شاندار استقبال انشاء اللہ جی ٹی ایس چوک گجرات میں کیا جائے گا بعد از نماز عصر، جس میں اہل گجرات اپنی شہ رگ کے باسیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے شریک ہونگے۔