مقبوضہ کشمیر میں آج یوم شہداء منایا جا رہا ہے

Kashmir Martyrs Day

Kashmir Martyrs Day

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آج یوم شہداء منایا جا رہا ہے، ادھر گزشتہ چار روز میں قابض بھارتی فوج نے چونتیس کشمیریوں کو شہید جبکہ پندرہ سو کو ہسپتال پہنچا دیا، وادی میں پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 1931 میں ہندو مہاراجہ کی فوج کے ہاتھوں سری نگر کی سنٹرل جیل کے باہر 22 کشمیریوں کی شہادت کی یاد میں آج یوم شہداء منایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال اور احتجاج سے بچنے کے لیے کرفیو نافذ ہے ۔

ادھر گزشتہ پانچ روز سے جاری ریاستی دہشت گردی میں شہید کشمیریوں کی تعداد 34 ہو گئی جبکہ پندرہ سو سے زائد زخمی ہیں۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے۔

بھارت نواز وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی آخر کار خاموشی توڑ دی۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے طاقت کا بے جا استعمال کیا۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں کو مسلسل پانچویں روز گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔