گلگت بلتستان زون کا نشانِ وحدت امان اللہ خان زونل کنونشن 19 نومبر کو باغ میں ہو گا

Jammu Kashmir

Jammu Kashmir

آزاد کشمیر (نامہ نگار) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کا نشانِ وحدت امان اللہ خان زونل کنونشن 19نومبر کو باغ میں ہوگا۔ کنونشن کے کامیاب انعقاد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل مکمل۔کنونشن تحریک آزادی کی موجودہ نازک صورتحال میں جدوجہد کی نئی سمتیں متعین کریگا۔

کنونشن میں آزاد کشمیر بھر، گلگت بلتستان اور پاکستان میں موجود لبریشن فرنٹ کے کارکنان بھرپور شرکت کریں۔زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی اور سیکریٹری جنرل سلیم بٹ کی کارکنان کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے کنونشن کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ 19نومبر کو باغ میں ہونے والے اس اہم کنونشن کو قائدِ تحریک امان اللہ خان مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

کنونشن کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے جس کے مطابق ضلعی صدر باغ جہانگیر مرزا کی قیادت میں انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو باغ میں کنونشن کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

اس کمیٹی کے ممبران میں ممبر سپریم کونسل رشید خان، ضلعی جنرل سیکریٹری راجہ طفیل عجائب،سٹی صدر جہانزیب میر ، غلام اکبر ماگرے، ایس ایل ایف کے سیکریٹری جنرل شعیب خالد، اکرم لون، ناصر سہیل شامل ہیں جبکہ سٹی باغ کے تمام کارکنان اس کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

کنونشن کی استقبالیہ کمیٹی زونل نائب صدر خورشید مرزا کی قیادت میں کام کریگی جسکے ممبران میں نائب صدر اشفاق باغی،زونل جنرل سیکریٹری سلیم بٹ ،زونل ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار آصف ، راجہ اقصد مزمل، جاوید بٹ، سردار امین چغتائی شامل ہیں۔ کنونشن کے انتظامی اخراجات کی دیکھ بھال اور بندوبست کیلئے سینئر راہنما یوسف چودھری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ممبران ممبر سپریم کونسل منظور احمد خان اور زونل چیف آرگنائزر توصیف جرال ایڈوکیٹ شامل ہیں۔

زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی اور جنرل سیکریٹری سلیم بٹ نے زون بھر کے ممبران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنونشن کے حوالے سے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور کنونشن میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کی موجودہ نازک صورتحال کے تناظر میں لبریشن فرنٹ کا زونل کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ کنونشن جدوجہد آزادی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔