جموں کشمیر لبریشن فرنٹ غیر ملکی افواج کے انخلا کے لیے بھرپور احتجاج کرے گی

Jammu Kashmir Liberation Front

Jammu Kashmir Liberation Front

جدہ (نوید فاروقی) ٢٢ اور ٢٧ کتوبر کشمیر کی تاریخ میں بد ترین ایام ہیں ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ غیر ملکی افواج کے انخلا کے لیے بھرپور احتجاج کرے گی ۔پاکستان اور انڈیا نے کشمیر میں اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بد ترین مظالم ڈھائے اور لاکھوں کی تعداد میں کشمیریوں کا قتل عام کیا ۔کشمیری قوم نے اس غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے بے انتہا قربانیاں دیں۔

والدین بے سہارا ہوے ،عورتوں کی عصمت دریاں کی گئی،ہزاروں کی تعداد میں بچے یتیم ہو گے ۔کشمیری قوم نے تمام مظالم کو برداشت کرتے ہوے آزادی کے سوا کسی آپشن کو قبول نہیں کیا جس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔اقوام متحدہ اور عالمی ادارے کشمیر کے ان بدترین مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیر سے غیر ملکی غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار کنوئینر گلف زون انجیئیر سردار قمر حمید نے ہمراہ محمد ندیم خان سیکرٹری مالیات گلف زون پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے ا س موقع پر گلف سے تمام ریاستوں میں تنظیم سازی کے لیے ممبران کا اعلان بھی کیا جو کہ درج ذیل ہیں١۔ایاز حسین شاہ نقوی(سعودی عرب جدہ)٢۔شیراز کشمیری ( سعودی عرب ریاض)٣۔راجہ مظہر حسین (سعودی عرب دمام)٤۔قاضی محمد عامر( متحدہ عرب امارات)٥۔محمد عاطف(متحدہ عرب امارات)٦۔واجد مسکین (کویت)٧۔یاسر حسرت(عراق)٨۔ محمد شفیق کشمیری(مسقط)۔اور تمام ممبران کو ہدائت کی کہ جلد از جلد تمام ریاستوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون قیادت کے شانہ بشانہ اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوے تحریک آذادی میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور ہم سردار صغیر کی قائدانہ صلاحیتوںاور غاصبوں کے غاصنانہ قبضے کے خاتمے لے لیے جاندار موقف پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر مقبول بٹ شہید کے بھائی ظہوربٹ پر ایک مرتبہ پھر پبلک سیفٹی ایکٹ کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قیدوبند صعبتیں اپنے راستے سے کبھی نہیں ہٹا سکتیں۔