جمشید دستی کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان، انتخابی نشان جھاڑو

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ مزدور کا بیٹا ہونے کے ناطے غریبوں کے مسائل سے بخوبی گاہ ہوں۔

عام آدمی کی پارٹی بنا پر کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہوں۔ جمشید دستی نے دعوی کیا کہ عوامی راج پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کی آواز بنے گی۔

جمشید دستی نے اپنی پارٹی کا انتخابی نشان جھاڑو رکھا ہے جو بھارت میں عام آدمی پارٹی کا بھی انتخابی نشان ہے۔

کرپشن پر سزائے موت ، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ عوامی راج پارٹی کے منشور کا حصہ ہو گا۔