چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی کویت سے نجی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

Ch Ghazanfar Jamshaid

Ch Ghazanfar Jamshaid

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی کویت سے نجی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق چوہدری غضنفر جمشید کویت سے اپنی فیملی کے ہمراہ نجی دورہ پر پلاہوڑی پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر فیملی ممبران نے ان کا استقبال کیا۔ چوہدری غضنفر جمشید اپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف حکومتی شخصیات ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سے بھی ملاقات کریں گے اور پلاہو ڑی گائوں میں ترقیاتی پراجیکٹس کے لیے فنڈز جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ پلاہوڑی گائوں پہنچنے پر ان کا استقبال ، چوہدری ارباب صفدر ، چوہدری ضرغام صفدر ، چوہدری ارمغان صفدر ، عمر فاروق اعوان ، علی المرتضیٰ اعوان ، حسن ضیاء اعوان ، محسن ضیاء اعوان اور دیگر نے کیا۔

Galyana News

Galyana News