جامشورو، روہڑی اور نوابشاہ میں حادثات، 4 افرادجاں بحق، 29 زخمی

Jamshoro

Jamshoro

جامشورو (جیوڈیسک) جامشورو میں کار اور ہائی روف کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ نواب شاہ میں بھی ٹریفک حادثے میں 5 جبکہ روہڑی کے قریب حادثے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جامشورو کی تحصیل مانجھند کے قریب،کار اور ہائی روف میں تصادم ہوا۔حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو جامشورو کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ادھر روہڑی کے قریب زائرین کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا۔

جبکہ نوابشاہ میں بھی باندھی کے قریب کار اور ٹرک کی ٹکر میں 2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔