جام شورو: ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Accident

Accident

جام شورو (جیوڈیسک) عینی شاہدین کے مطابق بدقسمت کار حیدر آباد سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ سن کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ نے مسافر کار کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن میں فرمان شیخ اور انکی بیوی صنم شیخ سمیت دیگر 2 افراد شامل ہیں۔

حادثے میں دو معصوم بچیاں تین سالہ آسیہ اور دو سالہ اقراء بھی شدید زخمی ہوئیں جنہیں تشویشناک حالت میں حیدر آباد ریفر کیا گیا ہے۔